Friday, 7 March 2025

وہ سپرہٹ فلم جس میں انیل کپور نے سری دیوی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا


 بالی وڈ کی مشہور فلم "جدائی" کو آج بھی ایک کلاسک کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ 


اس فلم نے نہ صرف باکس آفس پر دھوم مچائی بلکہ اس کے گانے اور اداکاری نے بھی دلوں کو جیت لیا۔ 


لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم کے ہیرو انیل کپور نے ابتدائی طور پر اس میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا؟


انیل کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ فلم "جدائی" میں اپنے کردار سے جڑ نہیں پا رہے تھے، اس لیے انہوں نے فلم کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔


ان کا کہنا تھاکہ  میں نے بار بار فلم کو "نا" کہا کیونکہ میں اپنے کردار سے جذباتی طور پر جڑ نہیں پا رہا تھا۔


تاہم، انیل کپور کے خاندان نے ان پر فلم قبول کرنے کےلیے دباؤ ڈالا، کیونکہ ان کی فیملی پروڈکشن کمپنی مالی مشکلات کا شکار تھی۔


انیل کپور نے بتایا کہ ہماری فیملی پروڈکشن کمپنی "روپ کی رانی، چوروں کا راجا"کی ناکامی کے بعد مالی مشکلات سے گزر رہی تھی، اس لیے مجھ پر فلم قبول کرنے کےلیے دباؤ تھا۔


انیل کپور نے بتایا کہ انہوں نے اینڈی گارشیا اور میگ رائین کی فلم "وین اے مین لوز اے وومن" دیکھنے کے بعد فلم "جدائی" کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔


انہوں نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ میں نے فلم کو قبول کیا، کیونکہ یہ میرے خاندان کے لیے تھا۔


انیل کپور نے سری دیوی اور ارمیلا ماتونڈکر کے ساتھ کام کرنے کو ایک یادگار تجربہ قرار دیا۔


انہوں نے کہا کہ سری دیوی اور ارمیلا ماتونڈکر جیسی بے حد ہنرمند اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ تھا۔ اس وقت کام کرنے کا انداز بہت مختلف تھا، اور اس کا اپنا ہی ایک جادو تھا۔


فلم "جدائی" نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔ فلم کا بجٹ 6.30 کروڑ روپے تھا، لیکن اس نے 48.77 کروڑ روپے کی کمائی کی، جو اس سال کی ساتویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔ 


فلم نے 8 سے زیادہ ایوارڈز جیتے، جن میں سری دیوی نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا، جبکہ ارمیلا ماتونڈکر نے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔


فلم "جدائی"کے گانے آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ندیم شرف الدین اور آنجہانی شراون کمار رتھوڑ کے موسیقی کے جادو نے فلم کو اور بھی یادگار بنادیا۔


فلم کا سب سے مشہور گانا "مجھے اِک پل چین نہ آئے" آج بھی گنگنایا جاتا ہے۔


فلم "جدائی"کی کاسٹ میں پاریش راول، سعید جعفری، فریدہ جلال، اور جانی لیور جیسے معروف اداکار بھی شامل تھے۔


انیل کپور نے کہا، ’’یہ فلم میرے خاندان کےلیے تھی، اور میں خوش ہوں کہ میں نے اسے قبول کیا۔ یہ فلم آج بھی میرے دل کے قریب ہے، اور مجھے فخر ہے کہ اس نے 25 سال مکمل کرلیے ہیں۔‘‘


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot