اگر آپ یہ کام کریں گے تو آپ کی ورزش ضائع ہوسکتی ہے
ایک نئی تحقیق کے مطابق ورزش سے حاصل کیے جانے والے کچھ فوائد ہماری رہائش کے مقام کے باعث ختم ہو سکتے ہیں۔
بی ایم سی میڈیسن جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا کہ جو افراد باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں لیکن پھر بھی آلودہ فضا میں رہتے ہیں ان میں ورزش سے حاصل کردہ فوائد کی نصف مقدار ضائع ہوجاتی ہے۔
یونیوسٹی کالج لندن میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے 15 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کا 10 برس سے زائد عرصہ تک مطالعہ کیا، ان افراد کا تعلق برطانیہ، تائیوان، چین، ڈنمارک اور امریکا سے تھا۔
تحقیق میں ورزش کی عادت کے ساتھ آلودہ ذرات پی ایم 2.5 (جو پھیپھڑوں میں پھنس کر خون میں شامل ہو سکتے ہیں) کی موجودگی کو دیکھا گیا۔
محققین کو معلوم ہوا کہ وہ افراد جو ہر ہفتے کم از کم ڈھائی گھنٹے کی معتدل یا سخت ورزش کرتے ہیں ان کے ورزش نہ کرنے والوں کے مقابلے میں قبل از وقت مرنے کے امکانات 30 فی صد کم ہوتے ہیں۔
البتہ، اگر یہ افراد ایک ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں باریک آلودہ ذرات کی مقدار زیادہ ہو (25 مائیکرو گرام فی مکعب سے زیادہ) تو یہ امکانات 30 فی صد سے کم ہو کر 12 سے 15 فی صد تک ہوجاتے ہیں۔

اپنی رائے دیں:
تازہ ترین تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں۔ پہلا تبصرہ کریں!