اہم خبریں
  • پاکستان
  • بلاول بھٹو زرداری/خطاب
  • پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے ملک ایٹمی قوت بنا،بلاول بھٹو زرداری
  • ایک سال کے دوران سب سے بڑی کامیابی بھارت کی شکست ہے،بلاول بھٹو زرداری
  • ایک سال کے دوران سب سے بڑی کامیابی بھارت کی شکست ہے،بلاول بھٹو زرداری
  • دنیا بھر میں پاکستان کی جیت کو قبولیت ملی،بلاول بھٹو زرداری
  • گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر خطاب
  • دنیا بھر میں پاکستان کی جیت کو قبولیت ملی،بلاول بھٹو زرداری
  • گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر خطاب
  • مئی میں بھارت کی شکست ابھی تک ہضم نہیں ہوئی،بلاول بھٹو
  • مئی میں بھارت کی شکست ابھی تک ہضم نہیں ہوئی،بلاول بھٹو
  • مودی فیلڈ مارشل کا نام سن کر چھپ جاتا ہے،بلاول بھٹو
  • مودی فیلڈ مارشل کا نام سن کر چھپ جاتا ہے،بلاول بھٹو
  • فوج اور قوم نے بھارت کو جنگ میں ہرایا،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری
  • فوج اور قوم نے بھارت کو جنگ میں ہرایا،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری
  • جنگ میں فتح پورے پاکستان کی کامیابی ہے،بلاول بھٹو زرداری
  • جنگ میں فتح پورے پاکستان کی کامیابی ہے،بلاول بھٹو زرداری
  • جنگ میں جیت گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کے بغیر ممکن نہیں تھی،بلاول بھٹو زرداری
  • جنگ میں جیت گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کے بغیر ممکن نہیں تھی،بلاول بھٹو زرداری
  • پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے ملک ایٹمی قوت بنا،بلاول بھٹو زرداری
  • اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی/تقرر
  • محمود اچکزئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا
  • رہنما اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
  • محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بن گئے،نوٹیفکیشن
  • قومی اسمبلی بزنس رولز کے تحت اپوزیشن لیڈر کی تقرری 16 جنوری 2026 سے ہوگی،نوٹیفکیشن
  • قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ 9 مئی کیس میں عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد خالی ہوا تھا
  • نگر نگر
  • کراچی/مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:فائرنگ کےتبادلےکےبعد3ملزم گرفتار،پولیس
  • کراچی:پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ
اسلامی جمہوریہ ایران ایک بار پھر شدید بحران کی لپیٹ میں
ایران میں مظاہرین بے قابو، ملک بھر میں انٹرنیٹ مکمل بند

شیئر کریں

ایران میں مظاہرین بے قابو، ملک بھر میں انٹرنیٹ مکمل بند

اسلامی جمہوریہ ایران ایک بار پھر شدید بحران کی لپیٹ میں ہے جہاں معاشی تباہی نے عوام کو حکومت کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

انٹرنیٹ مانیٹرنگ گروپ نیٹ بلاکس نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی شام سے ایران میں انٹرنیٹ پر مکمل بلیک آؤٹ نافذ ہے، جو احتجاج کو روکنے کی حکومت کی آخری کوشش معلوم ہوتی ہے۔

یہ بلیک آؤٹ احتجاج کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی سامنے آیا جب تہران سمیت ایران بھر کے مختلف شہروں میں لاکھوں افراد نے سڑکیں بلاک کر دیں اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

قطری خبر رساں ادارے کے رپورٹر توحید اسدی نے تہران سے رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی رات 8 بجے سے دارالحکومت میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

شہر کے مرکزی علاقوں سے گزرتے ہوئے کئی سڑکیں بلاک تھیں، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور سیاسی قیادت کے خلاف سخت نعرے سنائی دے رہے تھے۔

اسدی نے مزید کہا کہ معاشی دباؤ نے عوامی اعتماد کو ختم کر دیا ہے، خاص طور پر مزدور اور متوسط طبقات اب روزمرہ ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔

مظاہرے دسمبر کے آخر سے جاری ہیں، جو ایرانی ریال کی شدید گراوٹ اور اشیاء کی آسمان کو چھوتی قیمتوں پر شروع ہوئے۔ اب یہ معاشی مطالبات سے آگے نکل کر سیاسی انقلاب کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق احتجاج شروع ہونے سے اب تک کم از کم 45 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
جان سے جانے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ ہزاروں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تہران، تبریز، اصفہان، مشہد اور کرمان سمیت تمام 31 صوبوں میں مظاہرے پھیل چکے ہیں، اور بازاروں میں تاجر ہڑتال پر ہیں۔

حکومت کی جانب سے مخلوط پیغامات آ رہے ہیں۔ صدر مسعود پزشکیان نے سیکورٹی فورسز کو انتہائی تحمل کا حکم دیا ہے مگر زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے۔
اپنی رائے دیں:
😊 بہت اچھا
🙂 اچھا
😐 ٹھیک ہے
🤔 بہتر ہو سکتا ہے
😡 بالکل پسند نہیں

مزید دنیا سے

ایران آزادی کی طرف بڑھ رہا ہے، امریکا مظاہرین کی مدد کیلئے تیار ہے، صدر ٹرمپ

ایران آزادی کی طرف بڑھ رہا ہے، امریکا مظاہرین کی مدد کیلئے تیار ہے، صدر ٹرمپ

اسرائیل کا ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے کا اعلان عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار

اسرائیل کا ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے کا اعلان عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار

مسلح شخص کا امریکی فوجیوں پر حملہ، 3 ہلاکتیں اور 3 زخمی

مسلح شخص کا امریکی فوجیوں پر حملہ، 3 ہلاکتیں اور 3 زخمی

روس کا ٹرمپ کی نظرثانی شدہ امریکی سیکیورٹی حکمت عملی کا خیر مقدم

روس کا ٹرمپ کی نظرثانی شدہ امریکی سیکیورٹی حکمت عملی کا خیر مقدم

عرب ممالک نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بےدخل کرنے کی کوشش مسترد کردی

عرب ممالک نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بےدخل کرنے کی کوشش مسترد کردی

ہانگ کانگ میں دہائیوں کی سب سے مہلک آتشزدگی کے بعد تین روزہ سوگ کا آغاز

ہانگ کانگ میں دہائیوں کی سب سے مہلک آتشزدگی کے بعد تین روزہ سوگ کا آغاز

💬 تبصرہ کریں

تازہ ترین تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں۔ پہلا تبصرہ کریں!