اہم خبریں
  • پاکستان
  • بلاول بھٹو زرداری/خطاب
  • مودی فیلڈ مارشل کا نام سن کر چھپ جاتا ہے،بلاول بھٹو
  • فوج اور قوم نے بھارت کو جنگ میں ہرایا،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری
  • فوج اور قوم نے بھارت کو جنگ میں ہرایا،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری
  • جنگ میں فتح پورے پاکستان کی کامیابی ہے،بلاول بھٹو زرداری
  • جنگ میں فتح پورے پاکستان کی کامیابی ہے،بلاول بھٹو زرداری
  • جنگ میں جیت گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کے بغیر ممکن نہیں تھی،بلاول بھٹو زرداری
  • جنگ میں جیت گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کے بغیر ممکن نہیں تھی،بلاول بھٹو زرداری
  • پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے ملک ایٹمی قوت بنا،بلاول بھٹو زرداری
  • پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے ملک ایٹمی قوت بنا،بلاول بھٹو زرداری
  • ایک سال کے دوران سب سے بڑی کامیابی بھارت کی شکست ہے،بلاول بھٹو زرداری
  • ایک سال کے دوران سب سے بڑی کامیابی بھارت کی شکست ہے،بلاول بھٹو زرداری
  • دنیا بھر میں پاکستان کی جیت کو قبولیت ملی،بلاول بھٹو زرداری
  • گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر خطاب
  • دنیا بھر میں پاکستان کی جیت کو قبولیت ملی،بلاول بھٹو زرداری
  • گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر خطاب
  • مئی میں بھارت کی شکست ابھی تک ہضم نہیں ہوئی،بلاول بھٹو
  • مئی میں بھارت کی شکست ابھی تک ہضم نہیں ہوئی،بلاول بھٹو
  • مودی فیلڈ مارشل کا نام سن کر چھپ جاتا ہے،بلاول بھٹو
  • اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی/تقرر
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
  • محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بن گئے،نوٹیفکیشن
  • قومی اسمبلی بزنس رولز کے تحت اپوزیشن لیڈر کی تقرری 16 جنوری 2026 سے ہوگی،نوٹیفکیشن
  • قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ 9 مئی کیس میں عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد خالی ہوا تھا
  • محمود اچکزئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا
  • رہنما اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر
  • نگر نگر
  • کراچی/مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:فائرنگ کےتبادلےکےبعد3ملزم گرفتار،پولیس
شہر قائد میں ایک اور سانحہ،ذمے دار کون؟

شیئر کریں

شہر قائد میں ایک اور سانحہ،ذمے دار کون؟

👤 Admin | 👁️ 63 دیکھیں | 💬 0 تبصرے | 🏷️ Pakistan | 📅 Dec 01, 2025, 10:10 PM
ننھا ابراہیم شرارت کرتے کرتے کھلے گٹر کی نذر ہو گیا۔۔ ماں دہائیاں دیتی رہ گئی لیکن کہیں شنوائی نہ ہوئی، کسی حکمران کے کانوں تک ماں کی دل چیرتی چیخیں نہ پہنچ سکیں۔ کون ہیں ہم؟ زمین پر رینگتے کیڑے؟ کہ جسے کبھی کوئی ٹینکر کچل ڈالتا ہے تو کبھی ٹرالروں تلے مسلے جاتے ہیں۔ کہیں دندناتے ڈاکو گھر اجاڑ ڈالتے ہیں تو کہیں نامعلوم گولی زندگی چھین لیتی ہے،،اور جو ایسے کسی حادثے سے بچ جائیں تو یہ ٹوٹی سڑکیں ،کھلے مین ہولز اور گٹر جانیں نگل لیتے ہیں۔

گزشتہ روزبھی ایسا ہی ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ،نیپا چورنگی کے قریب واقع ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور کے باہر والدین کے ساتھ شاپنگ کے لیے آیا تین سالہ ابراہیم کھلے گٹر میں جا گرا۔ ماں باپ چیخ و پکار کرتے رہے، اپنی مدد آپ کے تحت مشینری منگوا کر ساری رات بچے کو تلاش کرتے رہے مگر انتظامیہ حرکت میں نہ آئی۔۔حادثے کو بارہ گھنٹے گزرنے کے بعددن چڑھے انتظامیہ کو ہوش آیا تو جائے حادثہ پر ڈی سی ایسٹ پہنچے مگر یہ تعین نہ کر سکے کہ لائن کس کی ہے اور ڈھکن کس نے لگانا تھا۔

بالاخر چودہ گھنٹے بعد ننھے ابراہیم کی لاش ملی۔ وہ جو کل تک زندگی سے بھرپور کھکھلا کر ہنستا تھا اسے کھلے گٹرنےبےجان کردیا۔۔ایک اور ماں کی گود اجڑ گئی، ایک اور خاندان غم میں ڈوب گیا، اس واقعے پر ہر آنکھ اشکبار اور فضا سوگوار ہے۔ مگر یہ نہیں پتا کہ ذمے دار کون؟

کیا المیہ ہے اس شہر کے باسیوں کا کہ حکمرانوں کی آپس کی کھینچا تانی ہی ختم نہیں ہوتی تو انہیں شہریوں کے بارے میں سوچنے کی فرصت کہاں۔۔۔

یہ میری سڑک، یہ تیری سڑک، یہ فلاں تھانے کی حدود وہ فلاں کا علاقہ،، کبھی فنڈز نہ ملنے کا رونا تو کبھی رقم ہوتے ہوئے بھی کام نہ کرنے کے عذر ہزار۔۔۔

جن کےخاندان بستے ہوں باہر، جنہیں پروٹوکول کے مزے لگ جائیں،ان کے پاس عوام کے لیے وقت کہاں،مرتے ہیں تو مرتے رہیں۔

وفاقی، صوبائی یا بلدیاتی ادارے؟ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ، سندھ حکومت اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن شہر کی انتظامیہ اور ترقی کی ذمہ داری سنبھالنے کے دعوے دار تو ہیں لیکن ذمہ داری کوئی نہیں لیتا۔۔۔ کوئی نہیں سوچتا کراچی کی ترقی کا، کوئی نہیں سمجھتا یہاں کے مکینوں کے دکھ،کوئی نہیں ہے اس کا والی وارث۔۔

اس شہر میں اب جمہوریت کےصرف چیتھڑے ہیں اورحکمران آنکھیں اور کان بند کیے سب اچھا کا راگ الاپتے ہیں،بالکل ایسے ہی جیسےنیروجلتے روم کے آگے چین کی بانسری بجا رہا تھا۔
اپنی رائے دیں:
😊 بہت اچھا
🙂 اچھا
😐 ٹھیک ہے
🤔 بہتر ہو سکتا ہے
😡 بالکل پسند نہیں

💬 تبصرہ کریں

تازہ ترین تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں۔ پہلا تبصرہ کریں!