گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل انکوائری کامطالبہ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گل پلازہ کے افسوسناک واقعہ پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ حادثے کو ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود سیاسی کھیل جاری ہے۔ ملبہ کسی اور پر ڈالنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ اصل ذمہ داروں کی نشاندہی کرکے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہیے۔
گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے آپ تک درست معلومات نہ پہنچائی جا رہی ہوں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ سرکاری مشینری اپنی ذمہ داری پوری کیوں نہیں کر رہی؟ جن خاندانوں نے اپنے پیارے کھوئے، ان کے ساتھ ایسا برا سلوک کیوں روا رکھا جارہا ہے؟
گورنر سندھ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انصاف مانگنے والی ماؤں اور لاٹھی چارج کا سامنا کرنے والے لواحقین کا دکھ ناقابلِ بیان ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ یہ ہرگز قابلِ قبول نہیں کہ شہری ٹیکس بھی دیں اور اپنی جانیں بھی گنوائیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے سانحہ گل پلازہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی تو تمام حقائق عوام کے سامنے رکھ دیے جائیں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور کسی کو بھی اس پر پردہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گزارش کی کہ وہ کراچی کے حالات کا خود جائزہ ہیں تاکہ واضح ہوسکے کہ زیادتی کس نے کی ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک، ایک پلاٹ دیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں:
تازہ ترین تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں۔ پہلا تبصرہ کریں!